اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔
دوسری نائب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا۔