‘وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے’


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے عمران خان کے دورہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے چند اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید لکھا کہ وزیراعظم نے جو رقم بچائی یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے لکھا کہ ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر 1100 ارب روپے کے برابر ہیں، کارکے کے 1.5 ارب ڈالر 240 ارب روپے کے برابر ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کے 400 ارب روپے اور آئی پی پی کے 604 ارب روپے بھی بچائے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ حکومت کے دو سال مکمل ہو چکے ہیں جس پر عوامی رائے کے مطابق مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ہوا، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے جو تقریریں 2 سال پہلے کرتے تھے، آج بھی وہی کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں