اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس میں وزیراعظم کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا جب کہ اشیائے خور و نوش میں ملاوٹ روکنے سے متعلق بھی اجلاس میں گفتگو ہو گی۔