وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، ترجمان (ن) لیگ

وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، ترجمان (ن) لیگ


اسلام آباد: 

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو بار بار خاموش رہنے کا پیغام دیا گیا لیکن وہ سچائی کے ساتھ بولتے رہے، اسی پاداش میں عالمی گداگروں اور جھوٹے چوروں نے انہیں گرفتار کرادیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سےنیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے، ایک خاص سازش کے تحت اس ملک پر وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، مسلط وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی، غیرملکی فنڈنگ سے اس ملک پر مسلط ہوئے، عمران خان ملک کے غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں