اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے بھی دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی نئے سفارت کاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی، رحیم حیات قریشی ایران ، شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ سے بیجنگ، ممتاز زہرہ بلوچ جنوبی کوریا اور ایڈیشنل سیکرٹری افریقا فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال میں سفیر نامزد کئے گئے ہیں۔