ورلڈ کپ2011 فائنل، تنازع کے بعد ٹاس قوانین میں بھی تبدیلی کا انکشاف


 ممبئی: 

ورلڈ کپ 2011 فائنل میں تنازع کے بعد ٹاس قوانین میں  بھی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔

فکسنگ الزامات  کی وجہ سے حالیہ دنوں میں 9 برس قبل ممبئی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ فائنل خبروں میں رہا، اسی میچ کے آغاز میں دھونی سکہ اچھالنے کے بعد سمجھے کہ وہ ٹاس جیت چکے تاہم ان سمیت میچ ریفری نے حریف کپتان کمارسنگارا کی جانب سے ’ہیڈ‘ منتخب کرنے کی آواز نہیں سنی تھی، 30 منٹ تک بحث کے بعد دوبارہ ٹاس ہوا تھا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سابق سربراہ روی سوانی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد یہ قانون بنایا گیا کہ جب تک سکہ گراؤنڈ پر ساکت نہیں ہوجاتا کوئی بھی کپتان یا میچ ریفری اسے ہاتھ نہیں لگائے گا، اسی طرح ٹی براڈ کاسٹرز کو پابند کیا گیا کہ جب تک دونوں کپتان اور میچ ریفری مکمل طور پر متفق نہیں ہوجاتے وہ سکے پر کیمرہ مرکوز رکھیں گے، اسی طرح میچ ریفری کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کپتان کی ہیڈ یا ٹیل کی آواز کو صاف طور پر سنا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں