ورلڈ کپ: افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان ٹیم نے 25 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں اب تک 8، 8 میچز کھیل چکی ہیں اور آج کا میچ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے۔

جنوبی افریقا نے 6 میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا دوسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں