ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا


ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ہے، چیمپئن شپ کے گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے ڈینیئل رینڈ سے تھا۔

پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ نے اسرائیل کے پلیئر کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کی کامیابی کا اسکور  13-88، 25-59، 19-75، اور 36-72 رہا۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی مبشر رضا نے بھی گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا، انہوں نے تین ففٹی پلس بریکس کھیلتے ہوئے منگولیا کے بولورکھو ایرڈین کو 0-4 سے شکست دی۔

پاکستان نمبر 5 مبشر رضا کی جیت کا اسکور 14-64، 0-92، 6-71 اور 1-91 رہا۔

پچھلے دو میچز میں آخری فیصلہ کن فریم کی شکست کے بعد ذوالفقار قادر نے بالآخر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

انہوں نے ویلز کے ڈیوڈ ڈانو وان کو 1-4 سے شکست دی۔ ڈیوڈ نے پہلا فریم 32-63 سے جیتا لیکن اس کے بعد ذوالفقار قادر نے شاندار کم بیک کیا اور چاروں فریمز میں بھرپور کیو کنٹرول کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔


اپنا تبصرہ لکھیں