ورلڈ اسنوکر ٹور، کوالیفائی کرنے والے حارث طاہر وطن واپس پہنچ گئے

ورلڈ اسنوکر ٹور، کوالیفائی کرنے والے حارث طاہر وطن واپس پہنچ گئے


تھائی لینڈ میں ہونے والے اسنوکر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ اسنوکر ٹور کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر وطن پہنچ گئے۔

پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے والدین اور دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔

حارث طاہر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے انہوں نے دو سال کے لیے ورلڈ اسنوکر ٹور کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ اسنوکر ٹور کے لیے جلد برطانیہ جائیں گے اور آئندہ بھی اسی عزم سے ملک کا نام روشن کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں