ورلڈکپ: انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 100 رنز مکمل


مانچسٹر: انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمز ونس کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلیںڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ گزشتہ دو روز کے موسم کی وجہ سے یہ وکٹ بیٹنگ کے سازگار ہوگی۔

افغانستان نے بھی مسلسل چار میچوں میں شکست کے بعد ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حضراللہ زازئی، حامد حسن اور آفتاب عالم کی جگہ نجیب اللہ زدران، مجیب الرحمٰن اور دولت زدران کو شامل کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی آج مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود ہوں گے اور اپنی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں اتوار کو جو ہلا گلا تھا منگل کو میزبان ٹیم کے میچ کےباوجود روایتی شور شرابا نہیں تھا۔

میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی تھا افغانستان کے تماشائیوں کی تعداد میں کم تھی۔

پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ نایاب تھے جبکہ انگلینڈ افغانستان کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

گراونڈ کے اطراف میں اتوار والی ہنگامی آرائی اور شور شرابا بھی نہیں تھا۔شہر میں دو دن پہلے بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ریٹس بھی معمول کے مطابق آچکے ہیں۔

پیر کو دن بھر بارش ہوتی رہی منگل کو صبح ہی سے دھوپ نکلی ہوئی ہے اور موسم کھیل کے لئے آئیڈیل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں