ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ودیا بالن گوگل کے وائس سرچ فیچر کا استعمال کر رہی ہیں۔

وہ گوگل سے کہتی ہیں، ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو، بھری برسات میں پی لینے دو، مجھے ٹکڑوں میں نہیں جینا ہے، قطرہ قطرہ تو نہیں پینا ہے، یہ والا گانا سناؤ۔

ان کی اس گانے کی فرمائش پر گوگل کی جانب سے جواب آتا ہے کہ گانے کے باقی دو بول بچے ہیں وہ بھی تو گا لے۔

ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں