واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے 2 ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔
مگر ہر فرد کو واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے ایک موبائل نمبر کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بغیر اس کا استعمال ممکن نہیں۔
تاہم اگر کوئی صارف اپنا نمبر تبدیل کرنا چاہے تو کانٹیکٹ اور چیٹ ڈیٹا کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟
بیشتر افراد کو علم نہیں مگر واٹس ایپ نے کچھ عرصے پہلے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارف چیٹس، کانٹیکٹس یا دیگر ڈیٹا کھوئے بغیر موبائل نمبر بدلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ورژنز میں دستیاب ہے، جس کے لیے بس چند چیزوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
سب سے پہلے تو اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔
اس کے بعد پروفائل پر جار سیٹنگز مینیو کو اوپن کریں۔
وہاں اکاؤنٹس آپشن پر جائیں اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندراج کریں۔
واٹس ایپ کی جانب سے نئے نمبر کی تصدیق کی جائے گی اور پھر پرانے نمبر کی جگہ دے دی جائے گی۔
جب آپ کا فون نمبر تبدیل ہوگا تو کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
اس فیچر کے باعث چیٹس، میڈیا فائلز اور دیگر تمام ڈیٹا برقرار رہے گا اور ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔
اچھی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ فون نمبر بدلنے میں بس چند منٹ ہی لگتے ہیں۔