واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا


کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اس ایپ کا بظاہر عام سا فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہے اور وہ ہے لاسٹ سین اسٹیٹس۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب آخر کار یہ بیٹا پروگرام میں لائیو کیا گیا ہے۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین جلد اسے استعمال کرسکیں گے اور اس کے کچھ عرصے بعد یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ WaBetaInfo
فوٹو بشکریہ WaBetaInfo

مگر یہ کچھ عرصہ چند دن کا ہوگا، ہفتوں یا مہینوں کا، یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔

مگر یہ بات یقینی ہے کہ مستقبل قریب میں تمام صارفین واٹس ایپ پر اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کا انتخاب 4 کیٹیگریز سے کرسکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

جب اس چوتھے آپشن کا انتخاب کیا جائے گا تو آپ اپنی مرضی سے ان افراد کو چن کر ان کے لیے لاسٹ سین تک رسائی کو ڈس ایبل کرسکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔

مگر یہ خیال رہے کہ جن افراد کے لیے آپ یہ رسائی ختم کریں گے ان کے بھی لاسٹ سین اسٹیٹس کو آپ دیکھ نہیں سکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں