واٹس ایپ وائس کال میں بڑی تبدیلیاں جلد متوقع

واٹس ایپ وائس کال میں بڑی تبدیلیاں جلد متوقع


سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے غیرمعمولی تیزی سے اپنے فیچرز اپ ڈیٹ کئے ہیں جن میں اب وائس چیٹ اور کال میں غیرمعمولی تبدیلیاں متوقع ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ کے مطابق آڈیو چیٹ میں بعض بالکل نئی تبدیلیاں پیش کی جارہی ہیں۔ ان میں جلد ٹویٹر اسپیسِس جیسی سہولیات پیش کی جائیں گی۔ بی ٹا ورژن 2.23.7.12 کے مطابق واٹس ایپ کال کا نیا انٹرفیس پیش کیا جائے گا۔ کال بٹن کی جگہ لہردار لوگو پیش کیا جائے گا۔ یہ لوگو مینو میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ اس طرح اوپر کی آڈیو بار کو بڑھا گیا ہے۔

اس طرح گروپ چیٹس کو بہتر بنایا جائے گا جس میں بہت سارے لوگ دوست اور ساتھی آڈیو فائل شیئر کرسکیں گے۔ یعنی انہیں ٹویٹراسپیسس جیسا بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ تجزیہ نگاروں نے اسے سلیک ہڈلزیا ڈسکارڈ وائس ایپ سے بھی تشبیہہ دی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق امکان ہے کہ وائس آپشن ڈسکارڈ کے زیادہ قریب ہوگا۔

سیم موبائل ویب سائٹ  نے اسے آڈیو چیٹ کا نام دیا ہے اور اس کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ تاہم یہ سب قیاس آرائیاں ہی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب یہ کسطرح پیش کیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں