واٹس ایپ نے ویڈیو پیغام بھیجنے کے لیے صارفین کو نئی سہولت فراہم کردی

واٹس ایپ نے ویڈیو پیغام بھیجنے کے لیے صارفین کو نئی سہولت فراہم کردی


میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے صارفین ویڈیو کلپ ریکارڈ کرکے اسے براہ راست بھیج سکیں گے۔

یہ ویڈیو پیغامات 60 سیکنڈ تک کے ہو سکتے ہیں اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سروس کی طرح ہی محفوظ ہیں۔

کمپنی کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ ویڈیو کے ذریعے اپنے جذبات اور ان سے جڑے لمحات کو شیئر کرنا، جیسے کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دینا ہو، کسی مذاق پر ہنسنا ہو، یا کوئی اچھی خبر ہو، یہ ایک پرلطف تجربہ ہو گا۔‘‘

کمپنی کے مطابق نیا فیچر وائس میسجز بھیجنے کے طریقہ کار کے تحت ہی کام کرے گا جب کہ ہینڈز فری ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے بھی یہ ایک طریقہ ہوگا۔

نئی اپ ڈیٹ ایپ پر آنا شروع ہو گئی ہے، آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر سب کے لیے دستیاب ہو گی۔

اس سال کے شروع میں، واٹس ایپ نے ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی تھی جو صارفین کو ایپ میں پیغامات میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتا ہے (بشرط یہ کہ 15 منٹ کے اندر اندر ترمیم کی جائے)۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے میٹا کو توقع سے بہتر آمدنی حاصل ہوئی، کمپنی کے مطابق جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں آمدنی سال بہ سال کے حساب سے 11 فیصد بڑھ کر 32 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں