واٹس ایپ نے ’نامعلوم نمبروں‘ کو خاموش کرنے کا ٹیسٹ شروع کردیا

واٹس ایپ نے ’نامعلوم نمبروں‘ کو خاموش کرنے کا ٹیسٹ شروع کردیا


سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور آپشن پر غورشروع کردیا ہے جس کے تحت نامعلوم اور مشکوک نمبروں سے آنے والی کال کو ’خاموش یا میوٹ‘ کرنا آسان ہوجائے گا۔

یہ آپشن ایک یا بہت سے نمبروں کے لیے کارگر ہوگا تاہم صارف ان نمبروں کو دیکھ سکے گا جبکہ بلاک کرنے میں ایسا نہیں ہوتا۔ اسی طرح وہ نمبر نوٹفیکشن میں بھی دکھائی دے سکیں گے۔ واٹس ایپ کی اندرونی خبریں دینے والے ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے خبر دی ہے کہ فی الحال اس آپشن پر کام جاری ہے۔ تاہم اس کے آزمائشی یا بی ٹا ورژن میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اس فیچر کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جن میں بالخصوص خواتین نامعلوم افراد کی کال خاموش کرسکیں گی، جبکہ کاروباری اور مارکیٹنگ مقاصد کے لیے کولڈ کال کو بھی روکا جاسکے گا جو امریکہ میں بہت عام ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اس کا مقصد لوگوں کو بار بار فون کی مداخلت سے محفوظ رکھنا ہے۔

تاہم اس کے روبہ عمل ہونے کے متعلق اب تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ خیال ہے کہ یہ مرکزی مینو سے سرگرم ہوگا۔ نمبر دکھائی دے گا لیکن کال خاموش کی جاسکے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں