واشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا


 واشنگٹن: 

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا مسلمانوں سے متعلق اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولربھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کودرپیش مسائل سے پردہ اٹھادیا۔ اخبارکے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کو کاروباراورعبادت کرنے کے حق سے محروم کرنے کے بعد جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

امریکی اخبار نے بھارت کی اندرونی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، گائے کے تحفظ کے نام پربھی انتہا پسند ہندوبے لگام ہیں، گوشت کا کاروبارمسلمانوں کیلئے ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ دکانیں زبردستی بند کرانا اورگوشت لے جانے کے شبے میں مسلمانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔

اخبارکے مطابق بھارت میں مقیم مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں نے رواں انتخابی عمل پرگہری نظررکھی ہوئی ہے جب کہ مودی کے دوبارہ اقتدارمیں آنے کی صورت میں مسلمانوں کیلئے انتہا پسند بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں