نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر جرمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ عملدرآمد کیلئے فیصلہ سی ای او سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو بھیج دیا ہے۔

نیپرا فیصلے کے مطابق سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے فری آف کاسٹ گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن حاصل کیا۔ یہ گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن ایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی کو منتقل کیا گیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس خرید و فروخت کے عمل میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو 15 روز میں نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں