نیٹ فلیکس کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف


نیٹ فلیکس دنیا کی مقبول ترین اسٹریمنگ سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

اب اس سروس نے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر ڈاؤن لوڈ فار یو کے نام سے متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر صارف کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے شوز اور فلموں کو خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ کردیتا ہے جن کو آف لائن یا بغیر انٹرنیٹ کے دیکھے جاسکتا ہے۔

یہ نیا فیچر اسمارٹ ڈاؤن لوڈز سے بھی ایک قدم آگے جاکر کام کرتا ہے۔

اسمارٹ ڈاؤن لوڈز کا فیچر ان فلموں یا شوز کو ڈیلیٹ کرتا ہے جن کو صارف آف لائن دیکھ چکا ہوتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ فار یو خودکار طور پر مخصوص فلموں یا شوز کو فون یا موبائل ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے۔

صارف اس مواد کے لیے مخصوص میموری اسیس جیسے ایک جی بی، 3 جی بی یا 5 جی بی مختص کرسکتا ہے۔

نیٹ فلیکس نے بتایا کہ یہ فائلیں اس وقت ڈاؤن لوڈ ہوں گی جب ڈیوائس وائی فائی سے کنکٹ ہوگی اور موبائل ڈیٹا پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپ کامیڈی دیکھنا پسند کرتے ہیں یا رومانوی کامیڈی کو بغیر انٹرنیٹ کے کسی طویل سفر کے دوران دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ہمیشہ آپ کی تفریح کے لیے کچھ نیا کرتے رہتے ہیں اور یہ نیا فیچر اسی مقصد کے لیے ہے۔

اس فیچر کو ٹرن آن کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین ایپ اوپن کرکے ڈاؤن لوڈز میں جائیں اور ڈاؤن لوڈ فار یو ٹرن آن کردیں۔

کمپنی نے بتایا کہ فیچر اب دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارف کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد اس کی آزمائش آئی او ایس ڈیوائسز پر بھی کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں