نیو یارک میں شاہ رخ نے مداحوں سے بدتمیزی کی؟

نیو یارک میں شاہ رخ نے مداحوں سے بدتمیزی کی؟


حال ہی میں نیویارک کے ایک اسٹور میں شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کو جوتے خریدتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ان سے متعلق یہ تاثر ابھرا کہ کیا اس موقع پر سپر اسٹار نے مداحوں سے بدتمیزی کی؟

شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان نیو یارک میں اپنی ایکشن تھرلر فلم “کنگ” کے پری پروڈکشن کام کےلیے موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک مواد تخلیق کار نے انہیں جوتوں کے ایک اسٹور میں دیکھا اور ان کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ اسٹور میں چل رہے ہیں اور جوتے ٹرائی کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز ملے۔ 300 سے زائد لوگوں نے تبصرے کیے، جن میں سے بہت سے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ حقیقی زندگی میں شاہ رخ خان کیسے ہیں۔

ایک صارف نے پوچھا “کیا وہ بہت بدتمیز ہیں؟ کیا آپ نے ان سے ملاقات کی اور بات کی؟” اس پر صارف نے جواب دیا “وہ نہیں تھے۔ وہ ہر اس شخص سے بات کر رہے تھے جو ان کے پاس آیا۔”

ایک اور مداح نے پوچھا کہ کیا ان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا، جیسے کہ شاہ رخ خان کا چھوٹا بیٹا ابرام؟ تو اس صارف نے کہا، “وہاں کوئی نہیں تھا۔ صرف وہ دونوں تھے۔ میں اسٹور سے باہر نکلا اور تقریباً آدھی سڑک چلنے کے بعد انہوں نے ایک موڑ لیا۔”


اپنا تبصرہ لکھیں