نیو یارک:
امریکی شہر نیویارک میں عمارت میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی شہر نیویارک میں رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے اطلاع ملتے ہی بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 3 سے 11 سال کے درمیان ہے جب کہ بچوں کی والدہ اور بھائی بھی حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق خاتون کچن کا چولہا بند کرنا بھول گئی تھیں جس کے سبب حادثہ پیش آیا جب کہ گھر میں لگے اسموک ڈیٹیکٹرز بھی کام نہیں کررہے تھے تاہم اس اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے