نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے بائیں انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہوئے۔
ڈیون کانوے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ڈیون کانوے کی جگہ ہنری نکلز کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔