نیوزی لینڈ اے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان شاہین کے اسکواڈ کا اعلان


نیوزی لینڈ اے کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

دورے میں شامل پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل دس کرکٹرز 23 دسمبر کو ترنگا سے ہملٹن پہنچ کر پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر، موسیٰ خان، وہاب ریاض، افتخار احمد، عبداللہ شفیق اور حسین طلعت شامل ہیں۔

عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جب کہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف 6 جنوری کو نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے، جہاں وہ بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان شاہینز کا اسکوا؛

روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، حیدر علی، ذیشان ملک، عماد بٹ، ظفر گوہر، دانش عزیز، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت،  محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر، وہاب ریاض،  موسیٰ خان اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

شیڈول؛

ستائیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ناردرن نائٹس بمقام ہملٹن

انتیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ویلنگٹن فائر برڈزبمقام ویلنگٹن

یکم جنوری:  پاکستان شاہینز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ کینٹر بری بمقام لنکن

تین جنوری: پاکستان شاہینز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن

پانچ جنوری: پاکستان شاہینز کا پانچواں ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن

واضح رہے نیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرائے میں کھیلے گئے واحد چارروزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ میں فواد عالم اور روحیل نذیر کی سنچریوں سمیت فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ کی عمدہ کارکردگی نے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اظہر علی نے پہلی اننگز میں 58 اور دوسری میں 29، فواد عالم نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 139 رنز بنائے۔ محمد عباس اور نسیم شاہ نے بالترتیب پہلی اننگز میں 4 اور ایک جبکہ دوسری اننگز میں 1 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں