نیوجرسی میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک


امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں 2 افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، تو انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

بعد ازاں حملہ آوروں کے تعاقب میں سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملہ آور گاڑی میں فرار ہوئے اور دکان میں داخل ہوئے، جہاں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کی زد میں آکر 3 شہری بھی ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں