نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں

نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں


امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پر مبینہ گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے کال پرحال ہی میں گفتگو ہوئی جس میں پیلوسی نے بائیڈن کو کہا کہ پولز سے پتا چلتا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی نے بائیڈن کو بتایا کہ پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے بائیڈن کو بتایا کہ پولز کے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے۔

پیلوسی کاکہنا تھا کہ بائیڈن کا انتخاب لڑنا ڈیموکریٹس کی جیت کے امکان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا نینسی پیلوسی کی گفتگو کے ردعمل میں بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی انداز اختیار کیا اور ردعمل میں کہا کہ ان کے پاس ایسے پولز ہیں جو کامیابی کا بتاتے ہیں۔

دوسری جانب نینسی پیلوسی نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں، ہم سب صدر کو فیصلہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں کیونکہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے حالیہ پلوسی بائیڈن کال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن پارٹی کے امیدوار ہیں، وہ جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ نینسی پلوسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر جمعہ سے کیلیفورنیا میں ہیں اور انہوں نے بائیڈن سے بات نہیں کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں