نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟


بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘چنئی ایکسپریس’ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نینتھارا کو فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کے گانے ‘ون، ٹو، تھری، فور’ کے لیے پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ماضی میں نینتھارا اور بھارتی کوریوگرافر پربھو دیوا کے درمیان تعلقات قائم تھے لیکن بعد میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا اور فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کے گانے کی کوریوگرافی کوئی اور نہیں بلکہ پربھو دیوا کا بھائی راجو کررہا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پربھو دیوا کے بھائی راجو کی وجہ سے نینتھارا نے فلم ‘چنئی ایکسپریس’ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نینتھارا بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کا شمار تامل فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

‘چنئی ایکسپریس’ کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد، نینتھارا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘جوان’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں