نیشنل گیمز : سمیع اللہ اور نجمہ پروین پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

نیشنل گیمز : سمیع اللہ اور نجمہ پروین پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے


پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری ہیں جس میں دفاعی چیمپئن آرمی 16 گولڈ میڈلزکے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی ، والی بال اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔

ویمن والی بال مقابلوں میں ایچ ایس سی نے سندھ کو 0-3 سے شکست دی جب کہ واپڈا نے پنچاب کو  0-3-ہرا دیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس ،شوٹنگ ،خواتین لانگ جمپ اور پول والٹ کے مقابلے بھی ہوئے، پول والٹ میں آرمی کی سدرہ بشیرنے 15 اعشاریہ 3 میٹر اونچی چھلانگ کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا۔

فوٹو: ٹوئٹر

100 میٹر ریس میں واپڈا کے سمیع اللہ اور نجمہ پروین نے پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹس کا اعزاز حاصل کرلیا، دونوں کی سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن رہی۔

33 ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن آرمی کی ٹیم میڈل ٹیبل پر16 گولڈ میڈل کے ساتھ ٹاپ پر ہے، واپڈا 10گولڈمیڈل کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 8گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑی پر عزم ہیں کہ انہیں اس طرح کے مواقع ملتے رہیں تو وہ ملکی وبین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے کہ پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا گیا تھا، 6 روز جاری رہنے والے ان مقابلوں میں ملک بھر سے 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 30 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 33 ویں نیشنل گیمز کے مقابلے11 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں جاری رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں