نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا

نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا


لکھنئو سپرجائنٹس کے افغان کرکٹر نوین الحق نے سوشل میڈیا پر ویراٹ کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا۔

گزشتہ روز ممبئی انڈینز کو کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز کے خلاف میچ کے آخر میں جب 18 بالز پر صرف 8 رنز درکار تھے تو نوین نے اسکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راؤنڈ 2 ان کے ساتھ، یہ بہترین آم ہیں۔

اس سے قبل انھوں نے ویراٹ کوہلی کے 1 رن پر آؤٹ ہونے کے فوری بعد پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ‘ میٹھے آم’۔ ان انسٹاگرام اسٹوریز کو کوہلی پرطنز قرار دیا جارہا ہے، اس کا سابق بنگلور کپتان کے پرستار سخت بُرا بھی مان رہے ہیں،یاد رہے کہ کوہلی کے پیار کا نام چیکو ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے گزشتہ باہمی میچ میں نوین اور کوہلی میں 2 مرتبہ تلخ کلامی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں