ایچ ایم ڈی نے نوکیا کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
نوکیا 5.4 کو دسمبر 2020 کو کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ اس کمپنی کا مڈرینج فون ہے جس میں 6.39 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے۔
اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فون اینڈرائیڈ 10 کے ساتھ ہے مگر جلد اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
نوکیا 5.4 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
لو ریزولوشن اسکرین اور اسٹاک اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی موجودگی کے باعث بیٹری آسانی سے ایک دن تک کام کرسکے گی۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ سرکولر کٹ آؤٹ میں دیا گیا ہے۔
اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے دیئے گئے ہیں۔
فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
یہ فون پاکستان میں 31 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔