نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے غیر قانونی تارکین کا بے دخلی منصوبہ ختم کردیا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق منصوبے کے تحت برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کو روانڈا بھیجا جانا تھا، اسکیم کے خاتمے سے برطانیہ کو اگلے سال اور 2026ء میں 50 ملین یورو کی بچت ہوگی۔
اس حوالے سے لیبر پارٹی کے اندرونی ذرائع نے برطانوی اخبار کو تصدیق کردی ہے۔
لیبر پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روانڈا منصوبہ اب ’مردہ‘ ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات کی مہم میں امیگریشن کو اہم مقام حاصل رہا۔