نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی، مشیر خزانہ


اسلام آباد: 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 70 ملین ڈالر سرپلس تھا مگر حکومت اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور نومبر میں جاری کھاتے کا توازن بگڑ کر 319 ملین ڈالر کے تجارتی خسارے میں تبدیل ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں