نور ظفر کام نہیں جانتی اور ارسا بہترین دوست ہے، شگفتہ اعجاز

نور ظفر کام نہیں جانتی اور ارسا بہترین دوست ہے، شگفتہ اعجاز


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتی جبکہ اداکارہ ارسا غزل کے حوالے سے اعتراف کیا کہ وہ بہترین دوست ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران دلچسپ تبصرے پیش کئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ساتھی فنکارہ ارسا غزل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 10 ، 15 برس سے انڈسٹری میں ان کی بہترین دوست اور ہر مشکل وقت میں بہترین ساتھی ہیں۔

تاہم ایک سوال کہ ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ یعنی وہ کون سی اداکارہ یا اداکار ہیں جنہیں کام نہیں آتا اور وہ اپنی غلطی دوسروں پر ڈال دیتے ہیں؟

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اس سوال کے جواب میں کسی کا نام نہ لینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے ٹالنا چاہ تاہم میزبان کے اصرار پر انہوں نے اداکارہ نور ظفر خان کا نام لیا کہ انہیں کام نہیں آتا اور اپنی غلطی ماننے کی بجائے دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز اور نور ظفر علی خان نے حال ہی میں نشر ہونے والے نجی چینل کے ڈرامہ سیریل ’میرے داماد‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، تاہم اداکارہ نور ظفر نے مذکورہ ڈرامہ سیریل کی چند اقساط کے بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد نور ظفر خان کی جگہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں