ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)عید الفطر خوشیاں بانٹنے، سمیٹنے کا نام ہے جس کی مٹھاس، عید ملن پارٹیز کی صورت میں ہفتوں باقی رہتی ہے، اس سلسلے میں النور انٹرنیشنل کی بانی چیئرمین اور ڈیلس کی ممتاز ادبی شخصیت نور امرہوی کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر پرتکلف عید ملن پارٹی اور عید ملن مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، لذیز پکوانوں کے ساتھ ساتھ دلفریب کلام بھی آنے والے مہمانوں کا سننے کو ملا، اس تقریب میں عمائدین شہر اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات اور باادب حلقہ کے نمایاں رہنما موجود تھے، اس ،موقع پرپر تکلف عشائیہ جس میں انواع اقسام کے کھانے حیدر آبادی بریانی اور شیر خورما، پلائو، قومہ، سبزیا،تکے بوٹی سمیت متعدد آئٹمز رکھے گئے تھے، تمام آنے والووں نے سیر ہو کر عشائیے کے بعد ہونے والی ادبی محفل مشاعرہ میں شرکت کی، عید ملن مشاعرہ جو کہ ان کی رہائشگاہ پر ہی منعقدہ کیا گیا، اس کی صدارت معروف ادبی شخصیات عرفان علی نے کی،جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر شمسہ قریشی اور اعزازی مہمان شیخ اعجاز تھے، تقریب میں اسلاملک ریلیف کے نائب صدر اور اسلامک ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے سابق صدر اظہر عزیز بھی موجود تھے،جنہوں نے اسٹیج پر موجود شمع روشن کر کے تقریب کا آغاز کیا، اس موقع پر مقامی شعراء جس میں محمود شریف،مجیب خلیل، مسعود قاضی،سعید قریشی، عمان خان دل،ہرمد راجپوت نے بھی اپنا کلام پیش کیا، ان کے کلام کوحاضرین نے بے حد پسند کیا اور داد تحسین دی، جس پر ان کو بھر پور داد ملی اس کے چند اشعار کچھ اس طرح تھے