نورا فتیحی نے دلہن کے روپ میں تصویر کس کیلئے شیئر کی؟

نورا فتیحی نے دلہن کے روپ میں تصویر کس کیلئے شیئر کی؟


بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی کی نئی تصاویر نے نے صارفین کو کشمکش و تجسس کی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رقاصہ نے اپنی دلہن کے انداز میں چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں شادی و ولیمے کی دلہن کے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ان تصاویر کو دیکھ کر کئی صارفین یہ سمجھ بیٹھے کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے اور اس طرح اپنی شادی کا اعلان کر رہی ہیں۔

مگر حقیقت اس وقت کھلی جب صارفین نے ان کی پوسٹ کے کیپشن پر غور کیا۔

دراصل 32 سالہ نورا فتحی نے معروف بھارتی ڈیزائنر کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا ہے اور مذکورہ تصاویر اپنے چاہنے والوں خاص طور سے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کے لیے شیئر کی ہے۔

رقاصہ خوبصورت لال لہنگے میں ملبوس جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی لڑکیوں کو اپنی شادی یا پھر ولیمے کے خاص دن کس طرح کا لُک اختیار کریں، اس کے چند مفید آئیڈیاز شیئر کر رہی ہیں۔

اس سے قبل سرخ جوڑا ہو یا سفید اس کے ساتھ میچنگ جیولری کا رواج تھا، تاہم اب یہ انداز پرانا ہوگیا ہے۔

نورا فتیحی کی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اب جوڑا چاہئے سرخ و یا سفید زمرد کے زیورات، ہلکا میک اپ، اور کھلے بال ٹرینڈ میں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارائیں اکثر مختلف برانڈز کے ملبوسات پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور نورا فتیحی نے اس بار جے جے والیا کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں