نوجوان خواتین میں چھاتی کے کینسر کی عام وجوہات کیا ہیں؟


امریکن کینسر سوسائٹی کی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50 سال سے کم عمر خواتین میں چھاتی کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کینسر جرنل فار کلینیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق موٹاپا، بانجھ پن، طرزِ زندگی اور شراب نوشی کم عمر خواتین میں چھاتی کے کینسر کی عام وجوہات ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 50 سال سے کم عمر خواتین میں چھاتی کا کینسر 50 سال سے زائد العمر خواتین کے مقابلے دگنا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق 1989ء میں چھاتی کے کینسر سے اموات کی مجموعی شرح سب سے زیادہ تھی، تاہم 1989ء کے بعد سے چھاتی کے کینسر سے اموات کی مجموعی شرح میں 44 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن کینسر کی تشخیص کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

محقیقن کے مطابق 2012ء سے 2021ء کے درمیان سالانہ بنیاد پر بریسٹ کینسر کی تشخیص میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن میں بیشتر کی تعداد 50 سال سے کم عمر خواتین کی رہی۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ صرف امریکا میں سالانہ 50 سال سے کم عمر 50 میں سے 1 خاتون میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہو رہی ہے، جبکہ ایشیائی خواتین میں بریسٹ کینسر کے شکار ہونے کی شرح دیگر سے زیادہ پائی گئی۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کی خواتین میں چھاتی کے کینسر کے کیسز میں دگنا اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 20 سال کی عمر کی خواتین میں یہ شرح 2.2 فیصد خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

محقیقین کے مطابق 20 سے 50 سال کی خواتین میں بریسٹ کینسر کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں عام طور پر بانجھ پن، موٹاپا اور شراب نوشی کا طرزِ زندگی بھی شامل ہے، تاہم اس کی دیگر بھی متعدد وجوہات ہیں، جنہیں جاننے کی مزید ضرورت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں