نوجوان بھارتی اداکارہ نے فلمساز پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا

نوجوان بھارتی اداکارہ نے فلمساز پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا


نوجوان بھارتی اداکارہ نے سینئر اداکار اور فلمساز بابوراج پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان خاتون نے 53 سالہ اداکار کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت ایک سال بعد کیرالہ کے ضلع ایرنا کولم میں درج کروائی ہے۔

خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مجھے ہدایت کار نے ایرنا کولم ضلع میں واقع اپنے گھر پر یہ کہہ کر بلوایا، اور کہا کہ اسکرین رائٹر اور ڈائٹریکٹر مجھ سے مل کر فلم میں میرے کردار سے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں۔

نوجوان اداکارہ نے مزید کہا کہ سینئر اداکار کی بات پر یقین کیا اور چلی گئی، انہوں نے مجھے ایک کمرے میں آرام کرنے کا کہا، جسے میں نے اندر سے لاک کرلیا، کچھ دیر بعد مجھے ڈنر کےلیے بلایا گیا ۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے دروازہ کھولا تو وہ زبردستی اندر گھس آئے، دوبارہ دروازہ لاک کیا اور میرے ساتھ زبانی بدسلوکی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکار جو ملیالم فلم انڈسٹری کے جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں، نے اداکارہ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ خود پر لگائے گئے الزامات پر قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس الزام کا مقصد مجھے انڈسٹری میں جنرل سکریٹری کا عہدہ لینے سے روکنے کی کوشش ہے، کیونکہ اسی نوعیت کے الزامات پر سابق جنرل سیکریٹری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال سے متعلق شکایت بڑھ گئی ہیں، گزشتہ دنوں جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں چونکا دینے والی کہانیاں درج ہیں۔

یہ رپورٹ 2019ء میں کیرالہ حکومت کو پیش کی گئی تھی، جسے فلم انڈسٹری کے ممبران نے قانونی طور پر چیلنج کیا گیا لیکن بعد ازاں اسے عام کردیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں