’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘ 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں، مریم نواز

’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘ 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں ڈیولپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، اسکولوں کی کارکردگی کے لحاظ سے کیٹگری بنارہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں، جب کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے، بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں ہے، شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضح کیا جارہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی، شرمپ فارمنگ پرکام جاری ہے اور کسانوں کے لئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لئے ٹیکس فری کررہے ہیں، جب کہ دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، جب کہ پنجاب میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں