نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن سے متعلق دلچسپ بیان

نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن سے متعلق دلچسپ بیان


بالی ووڈ ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ڈپریشن سے متعلق دلچسپ بیان دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈپریشن کو ’شہری مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔

اداکار نے بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاحال ڈپریشن سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ڈپریشن صرف ایک شہری مسئلہ ’اَربن ایشو‘ ہے، اُن کا گاؤں یہاں سے صرف 3 گھنٹے دور ہے، اگر وہ اپنے گاؤں جا کر کہیں گے مجھے ڈپریشن ہے تو اُنہیں ایک تھپڑ پڑے گا اور کہا جائے گا کہ یہ کچھ نہیں ہوتا، اچھی طرح کھانا کھاؤ اور جاؤ جا کر فصلوں میں کام کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نوازالدین صدیقی نے مزید کہا اور ایسا ہی ہے کہ یہ ذہنی مسئلہ صرف شہری لوگوں کو ہے، ڈپریشن گاؤں دیہات میں نہیں پایا جاتا، ڈپریشن ہوتا ہی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہری لوگ ہر چھوٹی بات کو بہت سر پر لے لیتے ہیں، سب آسائشیں ہونے کے باوجود اپنے مسائل کو ذہن میں بڑھا چڑھا لیتے ہیں اور بہت سوچتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اُنہیں بھی تو دیکھیں جو سڑک کنارے رہتے ہیں اور بارش میں بھی ناچ گا رہے ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں