پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے تو پڑوسی ملک سے بھی انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کی۔
اداکار راج کمار راؤ کی اسٹوری میں وہ اور نمرہ بچہ یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ موجود ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے نمرہ بچہ کو ان کے کام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی جانب سے سرائے جانے پر اداکارہ نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آج کے تمام اچھے مشوروں کے لیے شکریہ، پڑوسی۔ آپ کا کام بہت زیادہ پرجوش اور متاثر کن ہے‘۔