نعیم الحق کے انتقال پر شوبز ستاروں کا بھی اظہار افسوس


کراچی: 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر جہاں سیاستدان اور دیگر افراد اظہار افسوس کررہے ہیں وہیں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں فیصل جاوید نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔  ماہرہ خان نے لکھا میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں نہایت رحم دل اور احترام کرنے والا شخص پایا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے

ماہرہ خان کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر کارکن کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نعیم الحق سر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ ہر بار جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ انمول ثابت ہوئے۔ مہوش حیات نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے۔


اپنا تبصرہ لکھیں