معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور ناقدین کو اس پر تبصرے کرنے کی خود ہی دعوت بھی دے دی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے زاویار، جاوید شیخ اپنے بیٹے شہزاد شیخ اور بہروز سبزواری اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ موجود ہیں۔
سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شیخ اور سبزواری خاندان نے خوب ڈانس کیا اور اس شادی کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
اسی شادی میں اداکار نعمان اعجاز بھی مدعو تھے۔
نعمان اعجاز کی جانب سے شادی میں لی گئی تصویر شیئر کی گئی اور اس پر ازراہِ مذاق کیپشن دیا گیا ’ماشاءاللّٰہ، اسے کہتے ہیں نیپوٹزم (اقرباپروری)، چلو اب سب (تنقیدی کمنٹس کرنا) شروع ہو جاؤ‘۔
نعمان اعجاز کا یہ لکھنا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نہ صرف اس کیپشن پر ہنس رہے ہیں بلکہ نعمان اعجاز کے بیٹے زوایار کی اداکاری کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کے بیٹے کی اداکاری پھر بھی بہتر ہے، ایسا نیپو ٹزم ہمیں قبول ہے۔
فالوورز و مداحوں کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری کو بالکل اداکاری نہیں آتی، اُنہیں ایسے نیپو ٹزم سے شکایت ہے۔