نصرت فتح علی خان کے مداح گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا نغمہ وائرل

نصرت فتح علی خان کے مداح گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا نغمہ وائرل


استاد نصرت فتح علی خان کا مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

چاہت فتح علی خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو دو پاکستانی جھنڈے ہاتھ میں تھامے وطنِ عزیز سے گنگناتے ہوئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’استاد چاہت فتح علی خان کا یہ نیا گانا بہت حیرت انگیز ہے!‘

اُنہوں نے لکھا کہ گانے کے بول، دھن، اور گلوکار کی آواز بہت زبردست ہے اور یہ  کنسرٹس کرنے کے لیے پاکستان آرہے ہیں‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بہت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان گزشتہ سال استاد نصرت نصرت فتح علی خان کے کچھ گانے اپنے نرالے انداز میں گنگنانے پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔

جنہوں نے اپنے نرالے انداز سے ماضی میں طاہر شاہ کے وائرل گانے کی یاد تازہ کردی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں