نشویٰ ہلاکت کیس: دارالصحت اسپتال کے مالکان نے ضمانت حاصل کر لی


کراچی: نشویٰ ہلاکت کیس میں نامزد دارالصحت اسپتال کے مالکان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

گزشتہ روز ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دارالصحت اسپتال کے مالکان عامر چشتی اور علی فرحان عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

آج عامر چشتی اور علی فرحان نے سندھ ہائی کورٹ سے 10 روز کے لیے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

نشویٰ ہلاکت کیس: ضمانت منسوخ ہونے پر دارالصحت اسپتال کے مالکان عدالت سے فرار

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں