نسیم شاہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے

نسیم شاہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے


 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ کو طبعیت میں ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں بولر کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نسیم آج انگلینڈ اور پاکستان کے مابین سیریز کے پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب بولر کو ڈینگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم رپورٹس آنے پر مرض کی تشخیص ہوسکے گی۔

قبل ازیں نسیم شاہ کو آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی پلینگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے، سیریز کے بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں