نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو محمد عامر کی یاد دلا دی


لاہور:  نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو نوعمری کے محمد عامر کی یاد دلا دی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسر باصلاحیت ہیں لیکن کسی کیلیے بھی گابا اسٹیڈیم میں ڈیبیو آسان مرحلہ نہیں ہوتا،پورے دن بولنگ کرتے ہوئے نسیم کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی،مجھے ان میں مستقبل کا سپر اسٹار نظر آرہا ہے،کسی دور میں محمد عامر بھی اسی طرح منظر عام پر آئے اور کینگروز کو مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن آپ کیریئر کے اوائل میں ہی کسی سے بولنگ کی اتنی سمجھ بوجھ کی توقع نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں محمد حسنین اور محمد موسٰی کا بھی سامنا کیا تھا،اگر بولنگ کوچ وقار یونس ان کی لائن اور لینتھ پر کام کریں تو ایک دن یہ بولرز پاکستان کی پیس پاور ثابت ہوسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں