بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اب وہ تیسری مدت کیلئے 8 جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر نے نریندر مودی کا وزیراعظم کے عہدے کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔