ندا اور یاسر نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور کیوں رکھا ہوا ہے؟

ندا اور یاسر نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور کیوں رکھا ہوا ہے؟


معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنے کی وجہ بتا دی۔

ندا یاسر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دیگر موضوعات کے علاوہ بچوں کی پرورش کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہ چیز محسوس کرتی ہوں کہ آج کل گھروں میں بچوں پر رات کو جلدی سونے کے لیے سختی کرنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے لیکن میں نے یہ چیز اپنی ماں سے سیکھی کیونکہ وہ ہمیں رات کو دیر تک نہیں جاگنے دیتی تھیں اور اب میں خود اپنے بچوں کے ساتھ اس حوالے سے سختی کرتی ہوں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میں نے اور یاسر نے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری امیّ نے ہماری پرورش اس انداز سے کی کہ ہمیں زندگی میں ہر طرح کے اچھے برے حالات کا مقابلہ کرنا آئے، امیّ نے گھر پر گاڑی ہونے کے باوجود بھی ہمیں بس اور ٹیکسی میں سفر کروایا تاکہ ہمارے اندر ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔

ندا یاسر نے بتایا کہ امیّ کی اس انداز میں پرورش کے نتیجے میں ہی میں آج ایک مضبوط انسان ہوں اور اب بالکل اسی انداز سے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہوں تاکہ اُنہیں بھی زندگی میں ہر اچھے برے وقت کا سامنا کرنا آئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں