نا مور فلمسٹار کو طلا ق ہو گئی


پاکستان کی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی سپر اسٹار انجمن کو طلا ق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑی کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں، شادی کے گیارہ ماہ بعد ہی اداکار لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی۔

انجمن کے خاوند سعید احمد المعروف لکی نے باقاعدہ وڈیو پیغام میں طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری طرف اداکارہ انجمن نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیاتھا، مگر شاید قسمت میں لکی کے ساتھ اتنا ہی تھا، ایسی عورت نہیں کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالوں، آپس میں نہیں بن سکیں راہیں جدا کر لی۔

واضح رہے کہ ماضی کی معروف سپر اسٹار انجمن نے دوسری شادی لکی کیساتھ کی تھی، انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔

سال 2013 میں عید کے دن ان کے شوہر مبین کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں اور شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ۔

نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی تھی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں