جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار ناگرجونا کے بیٹے ناگا چیتنیا نے اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا سے منگنی کرلی۔
دونوں کئی عرصے سے ریلیشن شپ میں تھے اور مداح پہلے ہی یہ اشارہ دے چکے تھے کہ دونوں منگنی کرنے والے ہیں۔
بیٹے کی منگنی کی تصاویر ناگرجونا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور بیٹے اور ہونے والی بہو کو خوب دعائیں بھی دیں۔
اپنے پیغام میں ناگرجونا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے بیٹے ناگا چیتنا نے سوبھیتا دھولیپالا سے منگنی کرلی ہے۔ منگنی کی تقریب آج صبح ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ سوبھیتا دھولیپالا کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ دونوں کے مستقبل کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
ناگرجونا کے پیغام اور ناگا چیتنیا کی منگنی کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔