نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئےگیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئےگیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز


اسلام آباد: نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 2600 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے جس سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت 1400 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے سوئی ناردرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئےگیس سستی ہوگی جس سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپے ملے گی جب کہ  سوئی سدرن کی نان ایکسورٹ انڈسٹری کو گیس 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مل رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کی تجویز دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں